the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

چین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے امریکی وزیر دفاع کے گزشتہ روز کےاس بیان کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر چین بحیرہ جنوبی چین کے متنازع جزیروں میں اپنی اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھے گا تو وہ" ایک بڑی دیوار بنا کر خود کو تنہا" کر لے گا۔

پیپلز ریبلک آرمی کے ایڈمرل سن جیانگیو نے کہا کہ "ہم ماضی میں بھی تنہا نہیں تھے، ہم اب بھی تنہا نہیں اور نا ہی مستقبل میں ہمیں تنہا کیا جا سکتا ہے"۔

سن جو چیف آف اسٹاف کے محمکہ کے نائب ہیں، نے اس خطے میں بحری کشیدگی کا الزام امریکہ پر عائد کیا۔ انہوں نے امریکی فوج کے جہازوں کی آمدورفت کی آزادی کے تحت کی جانے والی کارروائیوں اور خطے میں ان ممالک کی لیے امریکی حمایت کو تنقید کا نشانہ بنایا جن کی چین کے ساتھ علاقائی تنازعات ہیں۔

سن نے کہا کہ وہ ممالک جو "سرد جنگ والی ذہنیت" برقرار



رکھے ہوئے ہیں اور ان تنازعات سے ان کا کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے انہیں اپنے ذاتی مفادات کے لیے "سبوتاژ" کرنے والے عمل میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے ہفتے کو سنگاپور میں سلامتی کی بین الاقوامی کانفرنس میں وزرائے دفاع اور سلامتی کے امور کے مبصرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کی اس اسٹریٹیجک اہمیت کی سمندری حدود اور اس سے باہر چین کی کارروائیوں سے متعلق "تشویش بڑھتی " جا رہی ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے اتوار کو منگولیا میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں چین کی طرف سے فضائی دفاعی علاقے قائم کرنے کے کسی بھی اقدام کو " اشتعال انگیز اور عدام استحکام" کا موجب سمجھا جائے گا۔

بیجنگ اس تمام سمندری علاقے پر اپنی ملکیت کا دعویٰ دار ہے جہاں سے ہر سال پانچ کھرب ڈالرکی تجارتی سامان کی نقل و حمل ہوتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.